و یب ڈیسک (اسلام آباد): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ، مٹی کا تیل 5 روپے فی لیٹر مہنگا اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا.وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا،پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لٹر ہو گی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 70 روپے 29 پیسے فی لٹر مقرر،لائٹ ڈیزل 67 روپے 86 پیسے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو گا، قیمتوں میں اضافہ پندرہ دنوں کیلئے کیا گیا ہے.
0 Comments