برطانیہ نے راو انوار پر پابندی لگا دی,2020
برطانیہ نے راو انوار پر پابندی لگا دی

برطانیہ  نے راو انوار  پاکستان کے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی  پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ اور ان کے اثاثے بھی منجمد کر دئیے۔برطانوی حکومت کے مطابق راو انوار پر پابندیاں جعلی پولیس مقابلوںاور انسانی حقوق کی سنگین  پامالیوں پر عائد کی گئی ہیں۔ برطانوی حکومت کے مطابق راو انوار مبینہ طور پر 190 سے زائد پولیس انکاونٹرز میں براہ راست ملوث رہے،وہ نقیب اللہ سمیت 400 سے زائد افراد کے ما وارئے عدالت قتل کے ذمہ دار ہیں۔برطانیہ نے اس جیسے 65 افراد اور 3 کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کی ہیں۔

پاکستان کے حکمرانوں کو برطانیہ سے سبق سیکھنا چاہیئے کہ وہ اب بھی آزادانہ گھوم پھر رہاہے۔مسلمان مما لک کوبھی چاہیئے کہ ایسے درندہ صفت انسان پر پابندیاں عائد کر دیں

یہ خبر روزنامہ مشرق  نے 12.12.20 کو فرنٹ پیج پر دی ہے۔

https://mashriqtv.pk/story/?story=202012120118