سورت فاتحہ کا مصحفی ترتیب اور نزولی ترتیب کیا ہے؟ |
قرآنی سورتوں کی ترتیب دو طرح پر ہے۔
1۔مصحفی ترتیب: مصحف یعنی کتابی شکل میں ہمارے پاس قرآن جس ترتیب سے موجود ہے ،
اسے مصحفی ترتیب کہتے ہیں۔اس کو ترتیب عثمانی بھی کہتے ہیں کیونکہ عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن کریم کو اس ترتیب میں جمع کیا تھا،اس وجہ سے اس کو ترتیب عثمانی بھی کہتے ہیں۔
2۔ترتیب نزولی:قرآن جس ترتیب میں ہمارے پاس موجود ہے،اس کا نزول اس ترتیب سے نہیں ھواھے ،بلکہ وقتی ضرورت اور حالات کے پیشنظر اللہ تعالٰی جو سورت یا سورت کا جتنا حصہ نازل کرنا چاھتا تو نازلفرماتا۔اس ترتیب کو ترتیب نزولی کہتے ہیں۔بعض سورتوں کا مصحفی اور نزولی ترتیب ایک جیسا ھوتا ھے لیکن اکثر سورتوں کا مصحفی اور نزولی ترتیب ایک جیسا نہیں ھوتا،مثلاَ سورۃ فاتحہ مصحفی ترتیب میں ایک(1)نمبر پر ہے مگر نزولی ترتیب میں پانچویں(5) نمبر پر ہے اور سورت مدثر کے بعد اس کا نزول ھواہے۔
اگلے درس میں ہم ان دونوں امور کے فوائد پر بحث کرینگے۔
0 Comments