یورپ میں انتہائی جدید مصنوعی دل تیار کر لیا گیا
جو رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ا
غیر
ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے کئی تجربات کے بعد مصنوعی دل
تیار کر لیا جو رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ ایسن نامی اس مصنوعی دل
کا وزن 9 سو گرام ہے جو بیٹریوں سے چلتا ہے اور یہ لمبے عرصے تک ساتھ دے سکے گا۔
فرانس
سمیت دیگر ملکوں میں دل کے امراض پر کام کرنی والی کارمٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر
سال 2 کروڑ 60 لاکھ افراد دل کے امراض میں مبتلا ہو کر دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔
یورپ
میں اعضا عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے تاہم مصنوعی دل اس کمی کو پورا
کرنے میں کسی حد تک کارآمد ثابت ہو گا۔
کارمٹ کمپنی کے سی ای او نے
کہا کہ مصنوعی دل کی تیاری گزشتہ تین عشروں سے عروج پر تھی، کئی مرتبہ دعوے بھی
کئے گئے لیکن چند اہم گھنٹوں میں مصنوعی دل کے بیٹھنے سے مریض کا کام بھی تمام ہو
گیا ۔کوئی دل دیر پاثابت نہ ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ تیار کردہ جدید مصنوعی دل ان افراد کے لیے امید کی
ایک کرن ہے جو دل عطیہ کیے جانے کے منتظر ہیں۔
2015ءمیں مصنوعی دل لگانے
والا شخص نارمل زندگی بسر کر رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ روزمرہ کے کام خود کرتا
ہے۔ میں اپنا توازن برقرار رکھتا ہوں، موٹرسائیکل چلاتا ہوں اور اب میں بالکل بھی
پریشان نہیں ہوں تاہم میں اونچے پہاڑوں پر چڑھنے سے پرہیز کرتا ہوں۔
0 Comments