کرامتوں کا بیان
کرامت کی تعریف : " کرامات " دراصل " کرامت " کی جمع ہے جو اکرام اور تکریم کا اسم ہے ۔ اس لفظ کے لغوی معنی " نفیس " ہونا عزت دار ہونا اور سخی ہونا " کے ہیں لیکن اصطلاحی طور پر کرامت اس خارق عادات فعل (یعنی کرشمہ ) کو کہتے ہیں جو مؤمن نیکوکار کے ہاتھ پر ظاہر ہو لیکن وہ نہ نبوت کے دعوے کے ساتھ ہو اور نہ اس کا مقصد کفار کا معارضہ ومقابلہ ہو کیونکہ جو خارق عادات فعل نبوت کے دعوے کے ساتھ ہو اور کفار کے معارضہ ومقابلہ پر ہو اس کو " معجزہ کہتے ہیں اہل سنت کرامت کے مقر اور قائل ہیں جب کہ معتزلہ اس کا انکار کرتے ہیں
0 Comments