سورۃ فاتحہ کے مشہور نام |
سورۃ فاتحہ کے نام
سورۃفاتحہ کے متعدد نام ہیں جو اس سورت کے شرف وعظمت پر دلالت کرتے ہیں۔قاعدہ یہ ہے کہ جس قدر صفاتی نام زیادہ ہونگےاسی قدر صفات زیادہ ہونگے یعنی ناموں کی کثرت مسمیٰ کی عزت اور مرتبت کا پتہ دیا کرتی ہے۔ (الاتقان ) امام رازیؒ تفسیر کبیر میں لکھتے ہیں:اِعْلَمْ اَنَّ ھٰذِہِ السُّوْرَۃَ لَھَا اَسْمَآءٌ کَثِیْرَۃٌ،وَکَثْرَۃُ الْاَسْمَآءِتَدُّلُ عَلَی شَرَفِ الْمُسَمیّٰ
"جان لو!کہ اس سورت کے متعدد نام ہیں او ر ناموں کی کثرت مسمیٰ کی شرف و عظمت پر دلالت کرتی ہے۔"
عبدالسلام ابن محمد بھی اپنی تفسیر میں رقمطراز ہیں کہ"اسماء کی کثرت سورت کی معانی و مطالب کی کثرت پر دلیل ہے"
مفسرین نے سورۃ فاتحہ کے جن ناموں کا ذکر کیا ہےوہ یہ ہیں:۔
سیریل نمبر | نام | سیریل نمبر | نام |
1 | سورۃ الفاتحہ | 19 | سورۃُالْکَنْز |
2 | سورہ فاتحۃ الکتاب | 20 | سورۃُالتَّفْوِیْض |
3 | سورہ فاتحۃُ الْقرآن | 21 | سورۃُالنُّور |
4 | سورہ اُمُّ الکتاب | 22 | سورۃُالسُّوال |
5 | سورہ اُمُّ القرآن | 23 | سورۃُ الدُّعاء |
6 | سورہ اَلسَّبَعُ الْمَثَانِیْ | 24 | سورہ تعلیمُ المَسئلہ |
7 | سورہ اَلْقُرْآنُ الْعَظِیْم | 25 | سورۃُ الْمُناَجاَۃ |
8 | سورۃُ الْحَمَد | 26 | سورۃُ الشُّکَر |
9 | سورہ اَلْحَمْدُ للہ | 27 | سورۃُ الثَّناَء |
10 | سورہ الحمدُ للہ رَبِّ الْعٰلَمِیْن | 28 | سورۃُ التَّعْوِیْذ |
11 | سورۃُ الصَّلاَۃ | 29 | سورۃُ التَّوحِید |
12 | سورۃ ُالشِّفَاء | 30 | سورہ اساسُ القرآن |
13 | سورۃُ الشاَّفِیہ | 31 | سورہ اَعْظَمُ القرآن |
14 | سورۃُ الْکَافِیہ | 32 | سورہ اَخْیَرُ الْقرآن |
15 | سورۃُ الْوَافِیہ | 33 | سورہ افضلُ القرآن |
16 | سورۃُ الراَّقِیہ | 34 | سورۃُ الْحمد الاولی |
17 | سورۃُ الرُّقْیہ | 35 | سورۃُ الْحمدُ القُصویٰ |
18 | سورۃُ الواَقِیہ |
|
|
0 Comments